رشمیکا مندانا کے بعد کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویروائرل، اداکارہ سخت خوفزدہ
ممبئی —-- تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کے بعد اب بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی نامناسب ڈیپ فیک تصویر وائرل ہوگئی ہے۔رشمیکا مندانا کی ایک نامناسب جعلی ویڈیو نے بھارتی فلم انڈسٹری کو چونکا دیا جبکہ اداکارہ خود اپنی جعلی ویڈیو کی وجہ سے کافی خوفزدہ ہوگئی ہیں، بھارت میں ابھی رشمیکا کی جعلی ویڈیو پر تشویش کا ہی اظہار کیا جارہا تھا کہ اسی دوران بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویر منظرِ عام پر آگئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ٹائیگر تھری کے ایک سین سے کترینہ کیف کی تصویر کو ڈیپ فیک تصویر میں تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کیا ۔ گیا ہے۔اصل تصویر میں بالی ووڈ اسٹار فلم ٹائیگر تھری کے ایک سین میں ہالی ووڈ کی اسٹنٹ وومین سے لڑرہی تھیں، تاہم سوشل میڈیا پر وائرل جعلی تصویر میں کترینہ کیف کے لباس کو تبدیل کرتے ہوئے نامناسب انداز میں دکھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ک کترینہ کیف کی تصویر کو اے آئی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے، جو ویڈیوز اور تصاویر میں کسی بھی انسان کے چہروں کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔دوسری جانب اداکارہ نے جعلی ویڈیو کو انتہائی خوف زدہ کرنے والا عمل قرار دیا ہے ۔